ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا پارٹی اراکین کی میٹنگ ختم، آدتیہ ٹھاکرے نہیں ایکناتھ شندے بنے لیڈر

شیوسینا پارٹی اراکین کی میٹنگ ختم، آدتیہ ٹھاکرے نہیں ایکناتھ شندے بنے لیڈر

Thu, 31 Oct 2019 18:02:06    S.O. News Service

ممبئی31اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے ایک ہفتہ ہو چکے ہیں لیکن اقتدار کے لئے رسہ کشی اب تک جاری ہے۔بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان ابھی 50-50 فارمولے پر معاملہ اٹکا ہوا ہے۔اس دوران شیوسینا پارٹی اراکین کی میٹنگ میں ایکناتھ شندے کو لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔اس کے لئے آدتیہ ٹھاکرے نے تجویز پیش کی تھی، جس پر شیوسینا کے تمام 56 ممبران اسمبلی نے اپنی رضامندی دی۔وہیں سنیل پربھو کو ایوان میں پارٹی کا چیف وہپ بنایا گیا ہے،اب تمام ممبر اسمبلی گورنر سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بی جے پی کے نائب وزیر اعلی کے عہدے والی پیشکش پر بحث نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ اس اجلاس میں آدتیہ ٹھاکرے کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا جائے گا،اگرچہ آدتیہ ٹھاکرے نے خود ایکناتھ شندے کے نام کی تجویز پیش کی۔اسی کے ساتھ ہی اقتدار کو لے کر چل رہاتناؤ اور گہرا گیا ہے۔

اجلاس سے پہلے شیوسینا ترجمان سنجے راوت نے بی جے پی کو انتباہ بھرے لہجے میں کہا کہ ہمیں ’بچہ پارٹی‘ سمجھنے کی بھول نہ کریں۔انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ 288 ارکان والی اسمبلی میں 105 نشستیں ہونے پر بھلا کہیں اقتدار ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں،وعدے سے پیچھے ہمارا دوست (بی جے پی) ہٹا ہے،ہم اپنی درخواست جاری رکھیں گے۔


Share: